طلبہ نوکریوں کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح دیں‘شیخ فضل الٰہی

طلبہ نوکریوں کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح دیں‘شیخ فضل الٰہی

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر شیخ فضل الہی نے کہا ہے کہ طلبہ نوکریوں کی بجائے اپنے کاروبار کو ترجیح دیں تاکہ آپ روزگار دینے کا باعث بن سکیں اوربیروزگاروں کو روزگار کے مواقع دے سکیں اس سلسلہ میں ملتان ایوان تجارت و صنعت ہر ممکن تعاون اور معاونت کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

طلباء سے(entreneurial sociti)کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان عباسی،ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر رضا اور صدر سوسائٹی طیب احمد نے بھی خطاب کیا شیخ فضل الہی نے اپنے کاروباری اور کامیاب تجربات طلباء سے شئیر کئے اور انہیں زندگی میں کامیابی کے لیے محنت ایمانداری اورجہد مسلسل پر زور دیا انہوں نے کہا کہ طلباء عملی زندگی میں نوکریاں تلاش کرنے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے کاروبار کو ترجیح دیں کسی بھی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے پہلے اپنا ذہن بنائیں اور کاروبار کا آغاز کر کے دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو موجب بنیں انہوں نے کہا کہ کاروبار کے لیے ملتان ایوان تجارت و صنعت ہر ممکن رہنمائی اور سرمایہ کے لیے بنکس تک معاونت بھی کرے گا اور طلبہ کو متعلقہ شعبہ کے کامیاب کاروباری افراد سے بھی ملوائے گا تاکہ ان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں اس موقع پر صدر ایوان کو شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

شیخ فضل الٰہی..

مزید : ملتان صفحہ آخر