حکومت سرکار دوعالم ؐ کے احکامات کے مطابق اقلیتوں کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے‘ سمیع اللہ چوہدری
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمدؐ کی ولادت کا مبارک دن عالم اسلام کیلئے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
باعث رحمت ہے۔انہوں نے کہا کہ آنحضرتؐ کی زندگی پوری دنیا کے لوگوں کے لئے رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ سرکار دو عالمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دین ودنیا میں کامیابی وکامرانی کا حصول ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضورؐ کی ذات پاک کی تقلید کرتے ہوئے ریاست مدینہ کی اسلامی ریاست کا قیام ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکار دوعالم ؐ کے احکامات و اسوہ حسنہ کے مطابق اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔
سمیع اللہ چوہدری