بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکی مذمت کرتے ہیں‘ زاہد محمود قاسمی

بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکی مذمت کرتے ہیں‘ زاہد محمود قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام ”پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس“ کا انعقاد۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے علماء،مشائخ،وکلاء،تاجر برادری نے کثیر تعداد میں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیرکے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدلیہ کا فیصلہ آر ایس ایس کے نظریات اور جذبات کی عکاسی ہے۔ امت مسلمہ کو اس فیصلے سے دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔مرکزی علماء کونسل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بابری مسجد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے اور خاص طور پر پاکستانی وزارت خارجہ بابری مسجد کا کیس عالمی عدالت کے سامنے لائے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام ”پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا یوسف انور،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ محمد ریاض کھرل،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا حافظ محمد امجد، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،حافظ طاہر بلال چشتی،حافظ ظفر شہزاد گجر،ندیم شبلی ایڈووکیٹ،پیر صدیق الرحمن عتیق،چوہدری محمود عالم جٹ،چوہدری شبیر پاشا،محمد عاصم نقوی، حافظ محمد طیب قاسمی،مرکزی علماء کونسل پنجاب کے صدر مولانا محمد مشتاق لاہوری،جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد،نائب صدر پنجاب قاری عصمت اللہ معاویہ،مولانا عمر قاسمی،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب مولانا رسال الدین آزاد،مولانا ہارون شاکر،علامہ حفیظ الرحمن کشمیری،مولانا اعظم فاروق،مولانا نعیم طلحہ، مولانا ثاقب عزیز،مولانا عامر اشرف،مولانا عابد فاروقی،مولانا قاسم فاروقی،مولانا یٰسین رانجھا،قاری محمد کریم خان،مولانا عبد الغفار گجر،شیخ الحدیث مولانا رب نواز،مولانا عبد الواحد قاسمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین مرکز ی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔ نبی رحمت ؐ دنیا میں امن کا پیغام لیکر آئے اور انسانیت کو حقو ق اللہ اور حقوق العباد کا خیال رکھنے کا درس دیا۔
کانفرنس