کرپشن کیس‘ اویس لغاری کی ضمانت منظور‘ 10لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکا حکم
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت نے درخواست ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیربرائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں ضمانت منظور،اویس لغاری کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، جبکہ مقدمہ میں نامزد دوسرے ملزم سابق سی ای او ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی طاہررشید کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج میاں عبدالرحمن بودلہ نے کی عدالت نے سردار اویس لغاری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی اوردس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا جبکہ مقدمہ میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)
نامزد دوسرے ملزم سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی طاہررشید کی ضمانت کی درخواست خارج کردی واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سردار اویس احمد خان لغاری کیخلاف بطور چیئرمین ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ قیمیتی اراضی قواعدکے خلاف مبینہ طور پر اپنے قریبی عزیزوں اور من پسند افراد کو الاٹ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکھاہے۔
ضمانت منظور