زکریا یونیورسٹی:پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایکسین باہم دست وگریباں‘ دونوں زخمی

زکریا یونیورسٹی:پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایکسین باہم دست وگریباں‘ دونوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ونگ میں دو افسروں میں لڑائی ہوگئی، معاملہ پولیس تک پہنچ گیا، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق اور ایکسین شیخ عمران کے درمیان صبح آفس میں تکرار ہوئی جو بڑھتی ہوئی شدید تصادم میں بدل گئی جس سے دونوں زخمی ہوگئے اور کپڑے پھٹ گئے، اطلاع ملنے پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی موقع پر پہنچ گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر آنے والی ایک درخواست وجہ تنازع تھی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

جس میں ملک رفیق پر الزامات لگائے گئے تھے، جس کا ذمہ دار وہ شیخ عمران کو سمجھتے تھے جس پر جھگڑا شروع ہوا،جبکہ دو روز قبل تک دونوں میں بڑی دوستی تھی۔شیخ عمران نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملک رفیق نے مجھے کام کے بہانے صبح اپنے آفس میں بلوایا جہاں اس کا بھائی اور ایک اور شخص موجود تھا جو پوری پلاننگ کے تحت آئے تھے۔ انہوں نے اچانک حملہ کردیا۔ خنجر کے وار بھی کرنے کی کوشش کی جو میرے ہاتھ میں لگے، تاہم بعد میں دفتر کے افراد نے آکر بچایا، اب مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے لہذا کارروائی کی جائے۔ دوسری طرف وائس چانسلرکے حکم پر آر او ڈاکٹر ریحان صادق شیخ نے انکوائری شروع کردی ہے۔
دونوں زخمی