جنوبی پنجاب میں ٹاسک فورسز نے 81بجلی چور قابو کرلئے
ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 81بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ12ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔5کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔9نومبر کو ملتان میں 9گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو12069یونٹس چوری کرنے پر215304 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 12 گھریلوصارفین کو12977یونٹس چوری کرنے پر160699روپے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
جرمانہ اور3 مقدمات درج، وہاڑی میں 8گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو45567یونٹس چوری کرنے پر344865روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو6324یونٹس چوری کرنے پر107500روپے جرمانہ، ساہیوال میں 10گھریلوصارفین کو13584یونٹس چوری کرنے پر228676روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، رحیم یار خان میں 6گھریلو صارفین کو4596یونٹس چوری کرنے پر50500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 11 گھریلوصارفین کو8534یونٹس چوری کرنے پر147000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو 1983یونٹس چوری کرنے پر29420روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلو،کمرشل اودیگر کیٹگریز کے صارفین کو13315یونٹس چوری کرنے 228891 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور