حکومت معیار تعلیم کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘حسنین بہادر دریشک

حکومت معیار تعلیم کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے‘حسنین بہادر دریشک

  



راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نا مہ نگار)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور تعلیمی لحاظ سے پنجاب میں سب سے آگے بڑھے گا۔حکومت پنجاب معیار تعلیم کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔آج نئے 17Aکے تحت بھرتی ہونے والے نوجوان اپنے شعبہ کے لئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو آگے بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول نمبر 1راجن پور میں 17aکے تحت تعینات ہونے والے سرکاری ملازمین کو تقرری کے آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان،ایم پی اے سردار (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

فاروق امان اللہ خان دریشک،ایم پی اے سردار اویس خان دریشک،ایم این اے سرادر جعفر خان لغاری کے نمائندہ محمد قاسم،سی ای او تعلیم فاروق علوی، ڈی او تعلیم حشمت لنگاہ، ڈپٹی ڈی او تعلیم عطا حسین سیلرہ،پرنسپل چوہدری نور احمد،قیصربخاری،عارف شبیر،عمران ستار رحمانی،ملک مختیار اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ نئے بھرتی ہونے والے نوجوان اپنے شعبہ میں محنت سے کام کریں گے،اپنے سینئر کی عزت کریں اور ادارے کی خدمت کریں۔مزید محنت کر کے آگے بڑھیں۔اس موقع پر چوہدری نور احمد نے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری اسکول راجن پور میں جو سروس کے دوران ملازمین وفات پا چکے ہیں ان کے بچوں کو 17Aکے تحت تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17اے کے تحت 50درخوستیں موصول ہوئی تھیں ان میں سے 9بچوں نے ٹسٹ پاس کیا ہے جن کو آج آرڈر تقسیم کئے گئے ہیں۔

حسنین بہادر خان دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر