پیر سیف الرحمن درخواستی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے‘  زبیراحمد صدیقی

پیر سیف الرحمن درخواستی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے‘  زبیراحمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت،جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی،جامعہ شیخ درخواستی راجن پورکے مہتمم، مولانا پیر سیف الرحمن (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)


درخواستی کا سانحہ ارتحال امت مسلمہ کے لیے عظیم سانحہ ہے۔ وہ ایک مدبر، مصلح، مربی، غیر متنازعہ عالم دین اورعلماء دیوبند کے صحیح معنوں میں ترجمان تھے، ساری زندگی اکابر علماء دیوبند اور اسلاف کے نظریہ اور فکر پر کاربند رہے، انہوں نے ہزاروں قرآن و حدیث کے مدارس ا ور مکاتب قائم کیے، ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم مذہبی و روحانی، علمی و عملی پیشوا سے محروم ہوگیا۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم، مدیرجامعہ فاروقیہ شجاع آباد،شیخ الحدیث والتفسیرحضرت مولانازبیراحمدصدیقی نے کراچی سے اپنی علالت میں اپنے جاری بیان میں کیا۔ 
زبیر احمد صدیقی