کرپشن ملکی معیشت کو کھوکھلا  کر دیتی ہے: وی سی عظمی ٰ قریشی 

کرپشن ملکی معیشت کو کھوکھلا  کر دیتی ہے: وی سی عظمی ٰ قریشی 

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) انسان کی حقیقی تعریف اور اس کی عظمت  دیانتداری میں ہے۔یہ بات وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اور نیب کے زیراہتمام انٹی کریشن ویک کے حوالے سے منعقدہ مضمون نویسی اور(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

 پوسٹ competetion کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ معلمی پیغمبری پیشہ ہے اور ہم اس پر فائز ہیں اس لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں اور حقوق فرائض کو سمجھتے ہوئے انہیں خوش اسلوبی سے سرانجام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برائی کی جڑ جھوٹ ہے‘ اسے اپنی زندگی سے نکال کر سچ کو اپنا وطیر بناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ایک خاموش قاتل ہے جو کسی بھی ملک اور اسکی معیشت کو اندر ہی اندر کھوکھلا کر   دیتی ہے اور آخر کار ملک شدید معاشی بحران کی زد میں آجاتا ہے اور اس کی عوام بھی شدید معاشی بدحالی کا شکار ہو جاتی ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کہا کہ کریشن ایک معاشرتی نانسور ھے جس کے خاتمے کے بغیر قومی ترقی مشکل اور غربت کا خاتمہ ناممکن ہے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ یونیورسٹی میں انٹی کریشن ویک کے حوالے سے مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا  ہے جن میں شاعری، ڈرامہ،تقریری مقابلے شامل ہیں۔ یہ مقابلے 14 نومبر تک جاری رہیں گے۔

عظمیٰ قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر