محکمہ صحت کامیڈیکل آفیسرز کی ایک ہزار آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

  محکمہ صحت کامیڈیکل آفیسرز کی ایک ہزار آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

  



ملتان (وقائع نگار) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے میڈیکل آفیسرز کی ایک ہزار آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔جس کیلئے 920 (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

آسامیاں اوپن میرٹ،30 آسامیاں معذور امیدواروں اور 70 آسامیاں اقلیتی امیدواروں کیلئے مختص کی گئی ہیں۔صرف مرد ڈاکٹر میڈیکل آفیسرز کیلئے درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔عمر کی حد 22 سال سے 50 سال مقرر کی گئی ہے۔ڈاکٹرز 25 نومبر 2019 تک آن لائن طریقے سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

بھرتی فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر