کرپشن الزامات‘ چیئرمین نیب کی ہدایت پرسابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی معطلی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
ملتان (وقائع نگار) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے احکامات پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنیوالے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی معطلی میں مزید ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
واضح رہے تینوں نیب کے افسران پر الزام تھا۔کہ انہوں نے زیر حراست سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تنویر نصرت وڑائچ کیس میں رشوت وصول کی۔قبل ازیں نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مذکورہ تینوں افسران کو اسی کیس میں پہلی مرتبہ تین ماہ کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تینوں افسران کی معطلی میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اب ایک مرتبہ پھر تینوں افسران کی معطلی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
معطلی میں توسیع