عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا

  عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا

  



ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر بارہ ربیع الاول(اتوار)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہا۔ہسپتالوں میں اضافی بستر، ادویات کا سٹاک مختص کئے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

گئے تھے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہے۔

ہائی الرٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر