ملتان کی تاریخ، تہذیب اور صوفیانہ رنگ میں جادوئی اثر ہے: فرانسیسی سفیر

ملتان کی تاریخ، تہذیب اور صوفیانہ رنگ میں جادوئی اثر ہے: فرانسیسی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) فرانس کے سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے فروغ میں فرانسیسی انقلاب کو قائدانہ حیثیت حاصل ہے. انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ فرانس اعلی تعلیم کے لئے پاکستانی سکالرز کیلئے سکالرشپ کے مواقع میں اضافہ کرے گا.جس سے(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

یونیورسٹی میں تعلیمی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی.وائس چانسلر نے کہاکہ فرانس ایک ملک نہیں ایک طرز احساس اور تہذیب کا نام ہے. جامعہ زکریا فرانس کی جامعات کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے منتظر ہے.فرانسیسی سفیر نے کہا کہ میں نے بہت سے شہر اور ملک دیکھے ہیں لیکن ملتان ایک منفرد خطہ ہے جس کی تاریخ، تہذیب اور صوفیانہ رنگ میں جادوئی اثر ہے. بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء کے لیے ہم اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ فرانس میں طلباء کے لیے تعلیم اور ریسرچ کے شعبہ میں وسیع مواقع موجود ہیں. سفیر نے کم وقت میں یونیورسٹی کی ترقی کی بھی تعریف کی. اس کے بعد فرانس کے سفیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز گئے وہاں پر ایک سیمینار سے خطاب کیا جس کی صدارت آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی نے کی.سیمینار ایگزیکٹو کلب کے پیٹرن ڈاکٹر زبیر احمد، صدر فائق صادق اور نائب صدر فلک شیر میزبان تھے..اس کے بعد فرانس کے سفیر نے زرعی کالج کے شعبہ ہارٹیکلچر، سوائل سائنسز کا بھی دورہ کیا.اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف علی، ڈاکٹر سجاد حسین، ڈاکٹر محمد عابد،ڈاکٹر عمر قریشی، ڈاکٹر حامد منظور، ڈاکٹر سمیرا رسول، ڈاکٹر اسلم اسدی، ڈاکٹر احمد شہزاد بھی موجود تھے۔
فرانسیسی سفیر