زرعی یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کا معاہد ہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کا معاہد ہ (MOU) کیا گیا۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلرجامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اور پاکستان بیت المال کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹرعو ن عباس بپی نے معائدے پر سائن کئے۔معائدکے کے تحت پاکستان بیت المال، ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے مستحق طلباء و طالبات کو پڑھائی جاری رکھنے کیلئے(بقیہ نمبر3صفحہ12پر)
سکالر شپ دے گا۔ سکالر شپ مستحق طلبہء کی مکمل شناخت کے بعد دی جائے گی۔ ایم اویو کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے 50طلباء وطالبات کے تعلیمی اخراجات 2سال تک پاکستان بیت المال ادا کرے گا جس سے مستحق طلباؤ طالبات اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے اور اپنی مہارت کا نکھارے گیں۔ دونوں اداروں کی خواہش ہے کہ مل کر غریب طلبہء کو بھی امیر طلبہ ء کے برابر حقوق اور سہولیات فراہم ہونی چاہیے تاکہ غریب طلبہء میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کی تخلیق کی جائے اور ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔اس موقع پرڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر اشفاق احمد، ڈاکٹرتنویر الحق،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم سمیت دیگر موجود ہیں۔
معاہدہ