چانسلر نے زکریا یونیورسٹی کے 3ڈپٹی رجسٹرارز کی تعیناتی منسوخ کر دی

  چانسلر نے زکریا یونیورسٹی کے 3ڈپٹی رجسٹرارز کی تعیناتی منسوخ کر دی

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنر وچانسلر نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے تین ڈپٹی رجسٹرارز کی تعیناتی منسوخ کردی۔سلیکشن بورڈ کالعدم قرار، یونیورسٹی حکام پر ناراضی کا اظہار کر دیا، تفصیل کے مطابق چانسلر وگورنر نے سابق دور میں بھرتی ہونے والے تین ڈپٹی رجسٹراروں کی تعیناتی کالعد م کرتے ہوئے اس کو غیر قانونی اورخلاف ضابطہ قرار دے دیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ کے خلاف ایک امیدوار نسرین اختر نے نے چانسلر کو درخواست دی تھی کہ شہلا گل نے جب ریگو لر ایم فل کیا‘ اسی دوران (بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

وہ ملازمت کررہی تھی جس پر یونیورسٹی نے اس تجربے کو قبول کیا اور اس کو60 نمبردئے اور انٹرویو کے لئے کال دے دی جس پر یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار صہیب راشد اور شعبہ لیگل کے سربراہ محی الدین نے پیش ہوکر یونیورسٹی کو موقف بیان کیا کہ سابق وائس چانسلر کے دور میں یہ بھرتی ہوئی تھی جس پر گورنر نے یونیورسٹی انتظامیہ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں خلاف ضابطہ کام کئے جارہے ہیں اور من پسند افراد کو نواز اگیا ہے جس کے بعد انہوں نے ڈپٹی رجسٹراروں کا سلیکشن بورڈ منسوخ کردیا اور ڈپٹی رجسٹرار، شہلا گل، طاہر ماڑا، اور راشد اقبال کی تعیناتی بھی فوری طور پر منسوخ کردی اور ان سیٹوں پر قانون کے مطابق بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر