میپکو: ایچ ٹی فیڈرز کے 7منصوبے مکمل‘16کروڑ82لاکھ لاگت آئی

میپکو: ایچ ٹی فیڈرز کے 7منصوبے مکمل‘16کروڑ82لاکھ لاگت آئی

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،لائن لاسز میں کمی، مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار کے اضافے کیلئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)فیڈرز کے7منصوبے مکمل کئے ہیں ان (بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

منصوبوں کی تکمیل پر16کروڑ82لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اوورلوڈفیڈرز کی بائفرکیشن کرکے لوڈ بیلنس کیاگیاہے اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر نئے فیڈرز بنائے گئے ہیں۔اکتوبر2019ء میں میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام 11KV سورج میانی فیڈر کی تکمیل پر2 کروڑ70لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

لاگت

مزید : ملتان صفحہ آخر