ڈینگی کا شبہ‘ نشتر میں 2جبکہ شیخ زید ہسپتال میں مزید 6مریض داخل

ڈینگی کا شبہ‘ نشتر میں 2جبکہ شیخ زید ہسپتال میں مزید 6مریض داخل

  



ملتان،رحیم یارخان (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں دو نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔جس کے بعد ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔تین مریضوں کو صحت یاب ہونے پر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈینگی وائرس کاشبہ‘ مزید چھ افراد ہسپتال منتقل‘ تفصیل کے مطابق ڈہرکی کارہائشی 19سالہ وقاراحمد‘ مرید شاخ کا18سالہ وزیراحمد‘ چک46کا45سالہ محمد حنیف‘ گلشن عثمان کا48سالہ محمداسلم‘ جناح پارک کا30 سالہ محمدنویداورماہی چوک کارہائشی22سالہ مولا داد کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے‘جہاں ابتدائی طبی امداد ڈینگی وارڈ میں فراہم کی جارہی ہے۔

ڈینگی

مزید : ملتان صفحہ آخر