غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف آپریشن‘2شوروم مالک گرفتار

غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف آپریشن‘2شوروم مالک گرفتار

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر چوک کمہاراں والا میں قائم غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف چوتھے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ کارروائی کے دوران دو شورومز مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔شوروم مالکان نے ر'(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ینٹ اے کار والوں کو کارپارکنگ کی اجازت دے رکھی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے آپریشن کی قیادت کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اس موقع پر بتایا کہ ایم ڈی اے کی ملکیتی زمین پر کاراسٹینڈ بنایا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات اور غیرقانونی اسٹینڈز کے خاتمہ کے لیے واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کمہارانوالا کو خوبصورت چوک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔پی ایچ اے گرین بیلٹس کے قیام اور لینڈ سکیپنگ کے کام میں مصروف ہے تاکہ چوک کی تزئین وآرائش کی جاسکے۔

پارکنگ سٹینڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر