نشتر2بارے عملی اقدامات کا آغاز ٹیکنیکل ٹیم آئی ڈیپ سائٹ کا معائنہ

نشتر2بارے عملی اقدامات کا آغاز ٹیکنیکل ٹیم آئی ڈیپ سائٹ کا معائنہ

  



ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان میں نشتر 2 بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیم آئی ڈیپ نے ٹھیکیدار کے ہمراہ ملتان کا دورہ کیااور نشتر 2 سائٹ کا معائنہ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کیا۔آئی ڈیپ ٹیم نے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو سے بھی ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ نشتر 2 پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔پہلے فیز میں 500 بیڈز ہسپتال اور رہائشی بلاک تعمیر کیے جارہے ہیں۔ نشتر 2،تقریباً 9 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔اور امسال سالانہ ترقیاتی بجٹ میں نشتر2کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی دینے بارے عملی طور پر کوشاں ہے۔ نشتر 2 کی تعمیر سے جنوبی پنجاب کی عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہو پائیں گی وہاں نشتر سے بوجھ کم ہونے میں مدد ملے گی۔

نشتر2

مزید : ملتان صفحہ آخر