ملتان: آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل

ملتان: آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں تشکیل

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں آوارہ کتا مار مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

جو کہ 2 شفٹوں میں کام کریں گی۔آوارہ کتوں کی اطلاع بارے 0619330331 نمبر بھی مختص کر دیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ مہم کی کامیابی کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں جو آوارہ کتے کی اطلاع پر پورے علاقے سے کتوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ ویسٹ مینجمنٹ مردہ کتے کو فوری تلف کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ محکمہ صحت میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیوں کو زہریلے کیپسول دینے اور سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین مہیا کرنے کا پابند ہوگا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے بتایا کہ امسال جنوری سے اب تک3000 سے زائد کتے ضلع ملتان میں مارے گئے ہیں جبکہ کتے کے کاٹنے کے 124 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ریبیز کا کوئی کیس نہیں تھا۔کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت ملتان نے 600 سے زائد کتا مار زہریلے کیپسول متعلقہ اداروں میں تقسیم کر دیے ہیں۔ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمرالزماں قیصرانی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ارشد گوپانگ، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر،سی او تحصیل کونسل اقبال خان،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال، انوارالحق، ڈاکٹر عطاالرحمن بھی موجود تھے۔

کتا مار مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر