ملتان:چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور
ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوﺅں نے محمد (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
وقار سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا زخمی کو نشتر ہسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے گلگشت پولیس کےعلاقے میں انوار احمد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے میں کار سوار ڈاکوﺅں نے محمد نبیل سے دوہزار روپے اورموبائل فون ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں چار ڈاکو عبدالغفار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر 20ہزارروپے ، موٹرسائیکل اور دوتولے کے زیورات ، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں انیس کسی کے قریب محمد کفایت اللہ سے موٹرسائیکل اور 71ہزارروپے ،صدر پولیس کےعلاقے میں محمد شہوار سے موٹرسائیکل اور 87ہزارروپے ، مخدوم رشید پولیس کے علاقے فرید پور میں پانچ ڈاکو بشیر احمد کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے گھر سے چار لاکھ روپے اور زیورات چھین لئے کینٹ پولیس کے علاقے میں محمد ناصر سے دو ڈاکوﺅں نے موبائل فون اور 8ہزار روپے ، گلگشت پولیس کے علاقے میں کامران سے آٹھ ہزار روپے چھین لئے محمد آصف نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افر اد نے اس کی دکان سے ایک لاکھ 73ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا جلیل آباد پولیس کے علاقے سے عبدالرحمان کا موٹرسائیکل ، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے منیر احمد کا موٹرسائیکل ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے محمد فیاض اور الپہ پولیس کے علاقے سے خضر حیات کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا سرفراز نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ سجاد اور افضل نے اس کے گیارہ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے ہیں لوہاری گیٹ پولیس کےعلاقے سے محمد یونس کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا کوتوالی پولیس کے علاقے میں نوسرباز خواتین نے زہراں بی بی سے دس ہزار روپے ہتھیا لئے۔
وارداتیں