ممبر پنجاب اسمبلی و سینڈیکیٹ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میاں طارق عبداللہ نے چھت پر لگائی گئی سبزیوں کا معائنہ کیا

 ممبر پنجاب اسمبلی و سینڈیکیٹ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میاں طارق عبداللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی و ممبر سینڈیکیٹ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میاں طارق عبداللہ نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
شروع کئے گئے مشترکہ پراجیکٹ" کپیسٹی بلڈنگ آف اربن کمیونٹی ریگارڈنگ روف ٹاپ فارمنگ "کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی چھت پر لگائی گئی مختلف موسمی سبزیوں کا معائنہ کیا جن کو صاف پانی اور بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے اس طرح حاصل ہونے والی یہ سبزیاں زہروں سے پاک اور صحت کیلئے انتہائی مفیدہیں۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لگائی جانے والی روف ٹاپ سبزیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے پرنسپل آفیسر روف ٹاپ فارمنگ پراجیکٹ ڈاکٹر ارقم اقبال نے کہاکہ ملتان کے شہری جن کے پاس گھروں میں جگہیں بہت کم ہیں انہوںنے زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے شروع کی جانیوالی روف ٹاپ فارمنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں پر فامنگ شروع کر دی ہے جوکہ ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی میاں طارق عبداللہ نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی چھت پر موسم سرما کی آرگینک سبزیوں کی فارمنگ (ماڈل) کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی سے انسانی صحت کو بے پناہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ زہر آلودہ سبزیاں کھانے سے مختلف بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم اپنے گھروں میں یا چھتو ں پر سبزیاں اگاتے ہیں اور ان کا استعمال معمول بنا لیتے ہیں تو یقینا ہم صحت مند ہو سکتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ میں بھی اپنے گھرمیں مختلف سبزیاں لگاﺅں گا تاکہ تازہ اور صحت مند خوارک حاصل ہو سکے۔
معائنہ