2افراد قتل‘حادثات میں 10جاںبحق‘5نے خودکشی کرلی

  2افراد قتل‘حادثات میں 10جاںبحق‘5نے خودکشی کرلی

  



ملتان،رحیم یار خان،اوچشریف،ٹھٹھہ صادق آباد، اڈا پل 14،چوک سرور شہید، سنانواں، ساہوکا ، لیات پور(وقائع نگار، نمائندگان پاکستان)2افراد قتل، 10حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 5نے خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق جمعہ والا کا رہائشی رفیق موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ حسن سوالی کے قریب نامعلوم کار نے اسے ٹکر ماردی جس سے رفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا دریں اثنا مظفر گڑھ روڈ پر یونس کو ایک ڈالے نے ٹکر ماردی جس سے یونس جاں بحق ہو گیا پولیس نے ڈالہ قبضہ میں(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

لے لیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ڈالے کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نشتر کے سرد خانے میں منتقل کر دی گئی ہے پولیس نے ڈالہ قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق ایم جی روڈ پر 40 سالہ دلبر مو ٹرسائیکل پر جا رہاتھا کہ اسے ڈالے نے ٹکر ماری۔اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ڈالہ کا ڈرائیور مو قع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے پولیس نے ڈالہ قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔جبکہ شاہ شمس کے علاقے میں کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہوا ہے تھابہ شاہ شمس کے علاقے میں رفیق نامی شخص مو ٹرسائیکل پر کڈنی سنٹر روڈ پر جا رہا تھا۔ کہ اچانک پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر موٹر سائیکل کو ماری۔جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار رفیق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ کارسوار فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش نشتر منتقل کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔دریں اثنائپولیس لائن میں خاکروب کی بیوی روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر جھول گئی۔جبکہ مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملتان پولیس لائن میں سینٹری ورکر (خاکروب)رو¿ف اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔گزشتہ روز اسکی بیس سالا بیوی ثناءرو¿ف نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندہ ڈال کر چھت کے گاڈر سے لٹک گئی۔اور دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس سمیت دیگر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے جائے وقوعہ کو جائزہ لیا۔اور لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ادھر سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہونے والا8سالہ بچہ سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث ہسپتال مےں دم توڑگیا۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کارہائشی 8سالہ محمدمدنی جو کہ سیڑھیوں سے اتر رہاتھاکہ اچانک پاﺅں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ پایااور سر کے بل زمین پر آگرا جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔جبکہ احمد پور روڈ پر تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر ، حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، وین ڈرائیور موقع سے فرارتفصیل کے مطابق اوچ شریف ، احمد پور شرقیہ روڈ پر کوڑا کھوہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار مراد والی چکی کا رہائشی محمد جاوید کلر اس کی رشتہ دار خاتون شبو مائی موقع پر دم توڑ گئے ، جبکہ شدید زخمی دو خواتین ثمرین بی بی اور ثمرہ بی بی اور دو سالہ بچے حسن کو ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا ، ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمی خواتین کی تشویش ناک حالت کے باعث بہاول پور اسپتال ریفر کردیا گیا ، جبکہ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب یوگیا ، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ علاوہ ازیں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات،2نوجوان جاں بحق،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 118دس آر کا رہائشی 27سالہ نوجوان سعید عباس ولد غلام عباس سڑک کراس کر رہا رتھا کہ پل 118نہر مین ٹن آر کے قریب اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیاجس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جبکہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈارئیور کو گرفتار کرتے ہوئے کاروائی شرو ع کردی ہے،دوسرے حادثے میں دلوموڑ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تصاد م ہوگیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نور الہٰی سکنہ چک 56دس آر موقع پر جاں بحق ہوگیا،حادثات میں جاں بحق دونوں افراد کو نمازجنازہ ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ جبکہ چوک سرور شہےد اڈہ پٹھان ہوٹل پر تاجر کو بے دردی سے قتل کردےا گےا نامعلوم قاتل نے دوکان کی چھت مےں بنے کمرے مےں سوئے چوہدری شوکت کو تےز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کردےا پولےس مصروف تفتےش تفصےل کے مطابق سابق صدر غلہ منڈی چوک سرور شہےد چوہدری عبدالمجےد کا بھائی چوہدری شوکت علی اڈہ پٹھان ہوٹل پر بنائی اپنی دوکان کے اوپر موجود کمرے مےں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد ےا فرد نے تےز دھار آلے کے وارکرکے شوکت علی کو بے دردی سے قتل کردےا صبح جب حسب معمول چوہدری شوکت علی نے دوکان نہ کھولی تو اردگرد دوکانداروں نے معلوم کےا جب اوپر جاکر دےکھا تو مقتول کی نعش موجود تھی اطلاع ملنے پر پولےس تھانہ سنانواں موقع پر پہنچ گئی کرائم سےن گاڑی نے بھی ڈی جی خان سے پہنچ کر شواہد اکٹھے کےے ،پولےس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی ہے۔جبکہ فتح شاہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شہری کو قتل کر کے لاش مکئی کی فصل میں پھینک دی مقتول گذشتہ روز سے لاپتہ تھا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے علاقہ موضع سلدیرا میں نامعلوم افراد نے محمداقبال نامی شخص کو قتل کر لے لاش مکئی کی فصل میں پھینک دی مقتول گذشتہ روز سے لاپتہ تھا اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی کاآغاز کر دیا ہے ۔نواحی علاقہ کے موضع لونوالہ کے پیر بخش کی 18 سالہ غیر شادی شدہ بیٹی روبینہ کا کسی بات پر ماں سے جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گھر میں رکھی ہوا کالا پتھر پی لیا جس سے وہ جاںبحق ہوگی لیاقت پور پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔گھریلوجھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون سمیت تین افراد نے کالا پتھر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی‘ 7کا اقدام خودکشی‘ تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی22سالہ آسیہ بی بی‘ صادق آباد کا16سالہ عابد حسین اور ظاہرپیر کارہائشی 25سالہ محمد فہیم نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اورمالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھرپانی میں گھول کر پی لیا‘ اور گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی‘ حالت غیر ہونے پر ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد افراد جانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے7افراد جن مےں چک72کی رہائشی23 سالہ فرزانہ بی بی‘ راجن پورکلاں کی24سالہ حلیماں بی بی‘ ٹبہ قیصر چوہان کا50سالہ جام پلو‘ چک47کا55سالہ غلام یاسین‘ بہودی پور ماچھیاں کا18سالہ محمد شعیب‘ بستی امانت علی کا18سالہ حیدر علی اور صادق آباد کارہائشی20سالہ شاہد رسول کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔گرم چائے گرنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہونے والی7سالہ کمسن بچی ہسپتال میں دم توڑگئی۔ تفصیل کے مطابق کشمور(سندھ) کی رہائشی7 سالہ عابدہ بی بی جوچولہے کے نزدیک کھیل رہی تھی اچانک گرم چائے کی دیگچی آگری جس کے نتیجہ مےں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی‘ ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن عابدہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر