مردہ قرار دیا گیا نومولود آکسیجن لگنے پر سانس لینے لگا‘ ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری شروع

مردہ قرار دیا گیا نومولود آکسیجن لگنے پر سانس لینے لگا‘ ڈاکٹرز کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید،کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر)سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے نومولود بچے کو مردہ قرار دیکر گھر جانے کا مشورہ دیدیا،ماں کے زاروقطار رونے پر ترس آکر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں،واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نور محمد نامی شخص کا بچہ کچھ روز پہلے پیدا ہوا،والدہ کیمطابق اس نے بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کو بلایا تو ڈاکٹر نے بچے کو مردہ قرار دیکر گھر جانے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کا مشورہ دیا.بچے کی والدہ کیمطابق وہ روتے پیٹتے بچے کو مردہ سمجھ کر گھر لے جارہے تھے،ہسپتال ذرائع کے مطابق والدہ کو روتے دیکھ کر ہسپتال کی نرس نے ترس کھاکر بچے کو آکسیجن لگائی.والدہ کیمطابق نومولود بچے کو آکسیجن لگائی گئی تو اسکے بچے کی سانسیں چلنے لگیں.والدہ کیمطابق اگر وہ اپنے بچے کو گھر لے جاتی تو اسکا بچہ واقعی دم توڑ جاتا.دوسری جانب ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید کے مطابق معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی،ان کا کہنا تھا کہ بچہ دل کا مریض اور ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
نومولود