پولیس مقابلہ‘30لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس مقابلہ‘30لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  



اوچ شریف (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ ودنور میں ملازی گینگ کے ارکان سے پولیس مقابلہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ عطا اللہ عرف ملازی بلوچ ہلاک تین ساتھی پولیس کا چکمہ دیکر فرار ملازم بلوچ کی زندہ و مڑدہ گرفتاری پر پنجاب پولیس نے سر کی قیمت 30 لاکھ مقرر کر رکھی تھی تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید کے نواحی علاقہ اسماعیل پور کا رہائشی عطاء اللہ عرف ملازم بلوچ جو جنوبی پنجاب کے متعدد تھانہ جات کو قتل ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

میں مطلوب تھا مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید ارشاد حسین بخاری بھاری نفری لیکر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملازم حسین اپنے 3 ساتھیوں سمیت دریائے ستلج کی دریائی پٹی ودنور کی جانب رخ کر لیا پولیس پارٹی نے بھی چاروں اطراف سے گینگ کے ارکان کو گھیرے میں لے لیا تو مسلح ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور بوکھلاہٹ کے نتیجے میں اپنے ہی سرغنہ ملازم حسین پر فائر کر دئیے جس کے نتیجے میں ملازم حسین جاں بحق ہو گیا اور اس کے 3 ساتھی پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گئے پولیس ترجمان کے مطابق ملازم حسین کی زندہ و مڑدہ گرفتاری پر پنجاب حکومت نے A کیٹیگری کا درجہ دیکر اس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

پولیس مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر