چوہدری شجاعت سے چینی سفیر کی ملاقات،خیریت دریافت کی

چوہدری شجاعت سے چینی سفیر کی ملاقات،خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات،چینی سفیر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔پیر کے روز مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چینی سفیر نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کے جذبات و احساسات کو سراہتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
چوہدری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -