عوام ٹڈی دَل سے پریشان نہ ہوں، بریانی،کڑاہی بنا کر کھائیں،اسماعیل راہو

  عوام ٹڈی دَل سے پریشان نہ ہوں، بریانی،کڑاہی بنا کر کھائیں،اسماعیل راہو

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ٹڈی دَل کی یلغار کے حوالے سے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ملیر میں ٹڈی دَل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا، ٹڈی دَل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی،شہری پریشان نہ ہوں، ٹڈی دَل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے تو فائدہ اٹھائیں، ٹڈی دل سے کڑھائی اوربریانی بناکرکھائیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن سندھ طارق خان کے مطابق ٹڈی دل کی کراچی میں موجودگی خوراک کے سلسلے میں نہیں بلکہ وہ یہاں افزائش نسل کے سلسلے میں آئے ہیں اور ایک سے دوروز میں واپس بلوچستان چلے جائیں گے۔اس حوالے سے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ اس سال بارشوں اور گرمی کی وجہ سے ٹڈی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل 1960 میں کراچی میں ٹڈی دَل کا حملہ ہوا تھا۔

بریانی،کڑاہی

مزید : صفحہ آخر