وفاقی حکومت نے آئندہ الیکشن میں بائیو میٹرک لانے کا عندیہ دےدیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم لانے کا عندیہ دے دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا آئندہ عام انتخابات بائیومیٹرک نظام کے تحت ہوں گے کیونکہ ضمنی انتخابات میں نظام کی وجہ سے بہترین نتائج سامنے آئے۔لیگی رکن اسمبلی کے سوال پر تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ ”قانون سازی ہوگئی تو آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک نظام کے تحت ہوسکتے ہیں“۔
عندیہ دےدیا