سپروائزر کی تعیناتی کےخلاف دائردرخواست، پرنسپل جناح ہسپتال کو قانون کےمطابق فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپروائزر جناح ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پرنسپل جناح ہسپتال کو بجھواتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے۔یہ درخواست شیخ عامر رشید کی طرف سے دائر کی گئی تھی ،جس میں موقف اختیار کیا گیاتھاکہ جناح ہسپتال میں حافظ نیاز نامی شخص کو سپروائزر تعینات کیا گیا ،اس کی ڈگری جعلی ہے ،اس بابت انکوائری کے لئے پرنسپل جناح ہسپتال درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہورہی ،سپروائزر حافظ نیاز کے تقررکو کالعدم قرار دیاجائے۔