کشمیر کی خاطر عوام کا سمندر لے کر 22دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے : سرا ج الحق

 کشمیر کی خاطر عوام کا سمندر لے کر 22دسمبر کو اسلام آباد آئیں گے : سرا ج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اعلان کیا ہے کہ کشمیرکی خاطر حکمرانوں کو جگانے کے لیے 22دسمبر کو عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد آئیںگے،اسلام آباد کے درودیوار ہلائیںگے،دہلی کا جواب اسلام آباد سے دیںگے، حکمران قبرستا ن کی خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں،22کروڑ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کا بوریا بستر گول کردیںگے،عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نظریہ پاکستان سے نابلد ہے ،قوم کو دھوکہ دیا گیا، قیادت کے لمحوں کی غلطی قوم صدیاں بھگتی ہے ،کشمیر کی آزادی کا لمحہ آیا مگر بزدل حکمرانوں نے وہ اقدامات ابھی تک نہیں کیے جوکئے جانے چاہئیں تھے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 46ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم،امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،امیر جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبدالحق ہاشمی،نائب امراءنورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،عبدالقادر ندیم،آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجتماع میں امراءاضلاع نے رپورٹس پیش کیں ،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پوری دنیا میں اسلامی تحریکیں اللہ کے اس پیغام کو لے کر چل رہی ہیں مخلوق خدا کو اللہ کی طرف بلا رہی ہے اسی بنیاد پر ٹرمپ اور مودی نے مل کر اعلان کیا کہ ہم ان کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں ۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پاس کر کے بھارت کے خلاف فوجی کارروائی کرے،نریندرمودی اور آر ایس ایس ہندوستان کے اندر تمام اقلیتوں کو جبراً ہندو بنانے کی سازش کررہی ہے مساجد ،چرچ اور کنیسٹ کو مندر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنا پونے 2ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس پر سخت موقف اختیار کرے ،حکومت پاکستان نے کشمیر اور بابری مسجد کے حوالے سے کمزور موقف اختیار کر کے عوام کو مایوس کیا ہے۔ 
کشمیر کی خاطر

مزید :

صفحہ آخر -