ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی ایچ اے لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے ضیا امجد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیا رکیاگیا کہ متعلقہ تجربہ رکھنے اور میرٹ پر آنے کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی نہیں کیا گیا جبکہ من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے، ہائیکورٹ نے 7اگست 2019 ء کومعاملے دادرسی کے لئے ڈی جی پی ایچ اے کو بھجوایاتھا لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جوتوہین عدالت ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرلاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعاکی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -