پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر (لیگل) کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل منیجر (لیگل) کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر متعلقہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل مینجر(لیگل)عاصم رؤف کے تقرر کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا،جسٹس شجاعت علی خان نے میاں محمد ناصر کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست میں ڈپٹی جنرل مینجرلیگل کے عہدے پر عاصم رؤف کے تقرر کو چیلنج کیا گیاہے، درخواست گزار کے مطابق ڈپٹی جنرل مینجر لیگل کی تعیناتی سپریم کے احکامات کے منافی ہے،ڈپٹی جنرل مینجر لیگل کی تعیناتی میں پپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی، عدالت نے ڈپٹی مینجر لیگل اوردیگر مدعاعلیہان کو 9 دسمبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -