آئی جی پنجاب پولیس کو گوجرانوالہ میں مبینہ قبضہ مافیا سے درخواست گزارشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کاحکم
َّلاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو گوجرانوالہ میں مبینہ قبضہ مافیا سے درخواست گزارشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس وحید خان نے یہ حکم شہری فرخ طفیل کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کاموقف ہے کہ گوجرانوالہ میں پولیس کے سامنے قبضہ مافیا نے فائرنگ کی،جس سے ایک شخص جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوا، پولیس تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا ہراساں کر رہی ہے، داد رسی کے لئے گوجرنوالہ پولیس کو درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پولیس کو ملزموں کی گرفتار ی جبکہ درخواست گزار اور اس کے گھر والوں کو تحفظ فراہم کرنے کاحکم دیاجائے،فاضل جج نے آئی جی پولیس پنجاب کو درخواست گزار شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔