نیب کا عدالت میں العریبیہ شوگر ملز کے قرضہ لینے کی مخالفت نہ کرنے کا بیان

نیب کا عدالت میں العریبیہ شوگر ملز کے قرضہ لینے کی مخالفت نہ کرنے کا بیان

  



َّلاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی طرف سے بینک سے قرضہ لینے کی مخالفت نہ کرنے کے بیان پر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی العریبیہ شوگر ملز کی درخواست ثمرآورقراردے کرنمٹادی۔جسٹس جواد حسن کے روبرو العریبیہ شوگر ملز کی طرف سے موقف اختیار کیاگیا کہ العریبیہ شوگر ملز نے نجی بینک سے 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کے مالی معاملات سے متعلق معاہدہ کیا،سکیورٹی ایکسچینج کمشن پاکستان نے العریبیہ شوگر ملز کو سکیورٹی ڈاکومنٹس کا اجراء روک دیا ہے اور العریبیہ شوگر ملز کو نیب سے این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایس ای سی پی کو سکیورٹی ڈاکومنٹس جاری کرنے کا حکم دیاجائے،گزشتہ روز نیب کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ قرض کے حصول پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں ہے،جس پر درخواست نمٹا دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر