لاہورپارکنگ کیس، حافظ نعمان و دیگر ملزموں کے کیس کی سماعت،وکلاء بحث کیلئے طلب

    لاہورپارکنگ کیس، حافظ نعمان و دیگر ملزموں کے کیس کی سماعت،وکلاء بحث ...

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث مسلم لیگ(ن) کے راہنما حافظ محمدنعمان سمیت دیگر ملزموں کے کیس کی سماعت ملتوی کردی، عدالت میں گزشتہ روز وکیل صفائی کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،دیگرملزموں میں تاثیر اور عثمان وغیرہ عدالت میں پیش ہوئے،ملزموں کے خلاف نیب نے لاہور پارکنگ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر