لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

  لاہور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکیل ساتھی پر مقدمہ درج کرنے کے خلاف گزشتہ روز ہڑتال کی، وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے تاہم ہڑتال سے ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت سیکڑروں مقدمات التواء کاشکارہوئے جبکہ دوردراز سے آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کاسامنارہا، فاضل جج صاحبان نے مقدمات کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔وکلاء کاکہناہے کہ وکیلوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کرناپولیس نے اپناوتیرہ بنا لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر