ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیکوں کے مقدمہ کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کے جعلی چیکوں کے مقدمہ کے ملزم عبدالرشیدکی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد ملزم نے فرار ہونے کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بناکراسے گرفتار کر لیا۔ملزم عبدالرشید پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کاروباری شراکت دارکوڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے جعلی چیک دیئے جو باؤنس ہوگئے،اس کیس میں ملزم نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا، مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مستردکردی۔