پرائیویٹ سکولوں کی نئی فیسوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائر

پرائیویٹ سکولوں کی نئی فیسوں کے شیڈول کیخلاف درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) پرائیویٹ سکولوں نے نئی فیسوں کے شیڈول کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،اس سلسلے میں دائر نجی سکولوں کی درخواست پر مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صوبائی حکومت سے 15 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔فاضل جج کے روبرو فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کے والدین کی درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقررتھیں،فاضل جج نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی فیسوں کے شیڈول کو چیلنج کیا ہے،پہلے اس درخواست پر حکومت سے جواب لے لیتے ہیں،آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو سن لیں گے،نجی سکولوں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کے لئے فیسوں کا شیڈول اخبار میں جاری کیا ہے، اتھارٹی کی جانب سے مقرر کی گئی فیسیں حقائق کے برعکس ہیں۔ شیڈول کو نامناسب قراردے کر کالعدم کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر