محتسب پنجاب کے عہدے پر نجم سعید کی تعیناتی کا اقدام چیلنج

محتسب پنجاب کے عہدے پر نجم سعید کی تعیناتی کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)محتسب پنجاب کے عہدے پر نجم سعید کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ نجم سعید کا تقرر قواعد و ضابطہ کی خلاف ورزی ہے،مقامی وکیل نے نجم سعید کے تقرر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اور ایک درخواست دائر کی ہے. درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ نجم سعید اس سے پہلے بھی پر کشش عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور اب بھی اْن کا تقرر میرٹ سے ہٹ کر کیا گیا ہے. درخواست گزار نے موقف اختیا رکیا ہے کہ نجم سعید کی تعیناتی کے معاملے پر شفافیت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سعید کاتقررکالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -