جعلی فائل تیار کرنیکا الزام،ملزم ضمانت پر رہا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن نوید رضا بخاری نے جعلی فائل تیار کرنے والے ایل ڈی اے کے ڈاٹا آپریٹر خرم شہزاد کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم دے دیاہے۔گزشتہ روز ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی تو آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو ناجائز اس کیس میں ملوث کیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے جبکہ سرکارکی وکیل نے ملزم کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم جاری کردیاہے،ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن نے ایل ڈی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کررکھاہے۔