بلاول بھٹوکی جہانگیر بدر کی برسی میں شرکت مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز پارٹی کے مرحوم رہنما جہانگیر بدر کی برسی پر ان کے گھر آمد۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارہ ربیع الاول ؐ کی مناسبت سے محفل میلاد کے بعد شان رسالت ؐ میں سلام بھی پیش کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم جہانگیر بدر کے حق میں درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم جہانگیر بدر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔مرحوم جہانگیر بدر نے تین نسلوں سے وفاؤں کی ایک علامت تھے۔
برسی میں شرکت