اراضی ریکارڈ سنٹرزکی بندش غیرقانونی،ہڑتالیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اراضی ریکارڈ سنٹرزکی بندش غیرقانونی،ہڑتالیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کی ہڑتال اور صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹر بند کیے جانے کا نوٹس لے لیا گیا،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شوکت علی نے ہڑتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر بند کیے جانے کا اقدام غیر قانونی قرار دیدیا۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے شوکت علی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو ایک مراسلے میں جونیئر اور سینئر کلرک کو ہنگامی بنیادوں پر کمپیوٹر ورکشاپ کروانے اور ایس ای او کے متبادل کرنے کام کروانے کا اشارہ دیدیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں چند سروس سنٹرکے ملازمین ہڑتال میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز فوری بحال کی جائے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی تحریری ہدایت ملنے پر صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرزنے اراضی ریکارڈ سنٹر کھولنے کیلئے سر جوڑ لیے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز نے سینئر ممبر کو اراضی ریکارڈ سنٹرز کھلوانے کی یقین دہانی کروا دی۔دوسری جانب اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کا موقف ہے کہ اگر اپنے جائز حقوق مانگنا جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے۔

اراضی ریکارڈ سنٹرز

مزید : صفحہ آخر