افسردہ نظام کیخلاف پہلے لڑائی کی اب جنگ کرینگے،فیصل واوڈا

  افسردہ نظام کیخلاف پہلے لڑائی کی اب جنگ کرینگے،فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور سارے وہاں جارہے ہیں، جہاں اشتہاری رشتہ دار اور لوٹی ہوئی رقم ہے جبکہ مریم نواز تیمارداری کیلئے جار ہی ہیں کیوں اور کوئی نہیں کر سکتا۔ مریم کے ساتھ چچا بھی جاتے رہیں گے، یہ تو پہلے بھی سعودیہ بھا گ گئے تھے۔پیر کو سماجی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا کہ ڈاکٹر ز کے مطابق شرط یہ ہے کہ تیمارداری صرف مریم نواز ہی کر سکتی ہیں،یہ ہے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں اور اس افسردہ نظام کیخلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے، اب 2نہیں ایک پاکستان ہوگا۔
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -