پرویز مشرف کیخلاف ایف آئی اے کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر

پرویز مشرف کیخلاف ایف آئی اے کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر

  



راولپنڈی (این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کی بینظیر قتل کیس میں جائیداد ضبطگی آرڈر کے بعد ایف آئی اے کی عدالت میں ایک او ر درخواست دائر کر دی گئی۔ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت نے کہاسابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے میں مزید دو سے تین پلاٹ کا انکشا ف ہوا ہے،پلاٹوں سے متعلق معلومات پر مبنی دستاویزات چند روزمیں عدالت کے روبروپیش کی جائیں گی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سما عت 21 نومبر مقرر کردی۔یاد رہے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے یکم نومبر کو سابق صدر کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

مشرف مخالف رٹ

مزید : صفحہ آخر