عمران خان کا استعفیٰ فضل الرحمن کی ذاتی خواہش، فضول ڈیمانڈ،گورنر سندھ

عمران خان کا استعفیٰ فضل الرحمن کی ذاتی خواہش، فضول ڈیمانڈ،گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (منایٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیمانڈ فضول ہے، ذاتی خواہشات پر بات نہیں ہو سکتی، وزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے۔گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیمانڈ پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، انہیں چاہئے کہ جائز بات کریں۔ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وفاق کے معاملات کو بھی زیر غور لایا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے لائے گئے بلز پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے دس کیمپس لگائے جائینگے، شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
فضول ڈیمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -