نواز شریف کی زندگی کیلئے خطرات  بڑھتے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب 

  نواز شریف کی زندگی کیلئے خطرات  بڑھتے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں،ڈاکٹرز کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے مزید سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں۔ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیا ن میں ا نہوں نے کہا محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں ان کی جان کیلئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں، سٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز محمد نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، وقت ضائع ہوتا رہا تو محمد نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، اسٹیرائڈز ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں۔
مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ آخر -