بچوں کیلئے کارٹون فلموں کو اردو زبان میں بنایا جائے، قاسم خان سوری
اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زبان کی ترویج اور ثقافت کے فروغ کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بچوں میں قومی زبان اور ثقافت کو اجاگر کر نے کے لیے بچوں کے لئے بنائی جانے والی کارٹون فلموں کو اردو زبان میں بنانے کی ضرورت ہے، صحافی کسی بھی معا شرے کا آئینہ ہو تے ہیں اگر وہ دنیا میں معاشرے کے مثبت پہلو ں کو اجا گر کر یں گے تو دنیا میں اس معاشرے کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آئے گا اور اگر وہ منفی پہلوں کو سامنے لا ئیں گے تو دنیا کی نظر میں اس معاشرے کا منفی تا ثر پیدا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مغربی میڈیا دنیا میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے جس کے سدباب کے لیے ہمارے میڈیا کو سامنے آنا ہو گا اور اسلا م کے امن و سلامتی کے حقیقی تشخص کو اجا گر کرنا ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت اطلاعات کے ذیلی ادارے پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس ٹریننگ آن سی وی ای میڈیا پر وڈکٹ ڈویلپمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سب سے زیاد ہ زکوٰۃ دینے والی قوم ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ عطیات دیتے وقت ہمیں یہ سوچ کر دینا چاہیے کہ یہ غلط ہاتھوں میں نہ چلے جائیں۔
قاسم سوری