دولتمند افراد سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس دستاویزات مہم کی منصوبی بندی 

دولتمند افراد سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس دستاویزات مہم ...

  



اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے دولت مند افراد اور دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ملک گیر ٹیکس دستاویزی مہم کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو 30نومبر تک تفصیلی منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں پیش کیے گئے اقدامات پر آئندہ 2 سال میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ایک سینئر ٹیکس افسر نے کہا کہ ”دستاویزی مہم سے کاروبار، رئیل اسٹیٹ اور انڈسٹریز سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی“۔انہوں نے بتایا کہ ”وزیراعظم نے ایف بی آر کو اس حوالے سے مقررہ مدت میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے“۔

ٹیکس دستاویزی مہم 

مزید : صفحہ آخر