ہوپ اسلام آباد وزون کا انتخابی معرکہ، 100سے زائد سینئر حج آرگنائزر کی تحریری حمایت کے بعد فاؤنڈر گروپ کا پلڑا بھاری 

ہوپ اسلام آباد وزون کا انتخابی معرکہ، 100سے زائد سینئر حج آرگنائزر کی تحریری ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ اسلام آباد زون کا انتخابی معرکہ،100سے زائد سینئر حج آرگنائزر کی طرف سے تحریری حمایت کے بعد فاؤنڈر گروپ کا پلڑا بھاری،فتح یقینی،آخری انتخابی عشائیے میں ڈیڑھ سو سے زائد ممبران کی شرکت،فاؤنڈر گروپ کے امیدوار امجد کیانی،قاضی محمد جمیل،محمد ایوب عباسی نے اسلام آباد زون کے ممبران کو ٹر یڈ کی مضبوطی کے ساتھ حج آرگنائزر کے مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرا دی،ہمارا ماضی،حال کھلی کتاب ہے،آج حج آرگنائزر کو دیانت امین قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا قاضی جمیل کا عشائیے سے خطاب،ایوب عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے آپ کا ایک فیصلہ کن ووٹ مستقبل کا فیصلہ کرے گا،خواب خرگوش سے باہر آنا ہو گا،زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے،فاؤنڈر گروپ نے جو ہمارے اوپر اعتماد کیا ہے ہ پوری صلاحیتوں کے ساتھ اعتماد پر پورا اترنے کے لیے جدوجہد کریں گے،امجد کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے،وزارت مذہبی امور کے ساتھ ڈیڈ لاک ختم کرائیں گے،کاٹا گیا کوٹہ بحال کرائیں گے،ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں،فاؤنڈر گروپ کی تاریخ خدمت سے بھری پڑی ہے،ہم دوبارہ سنہری روایات کو جاری ساری رکھنے کے لیے میدان میں آئیں،آپ ہمارے پورے پینل کوکامیاب کرائیں ہم ایمانداری سے آپ کے ووٹ کے تقدس کے محافظ بنیں گے،وقت پر گھر سے نکلیں اور پولنگ ختم ہونے تک پہرہ دیں، آج کا دن فاؤنڈڑ گروپ کے نام پر کر دیں اور3امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔ 

 فاؤنڈر گروپ

مزید : صفحہ آخر