127ووٹرز میں سے 74ووٹرز نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کر کے الیکشن کو یکطرفہ بنا دیا

127ووٹرز میں سے 74ووٹرز نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کر کے الیکشن کو یکطرفہ بنا دیا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن2019ء اسلام آبا د زون میں 127ووٹرز میں سے 74ووٹرز نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کر کے الیکشن کو یکطرفہ بنا دیا،فاؤنڈر گروپ کے 80فیصد ووٹ لینے کی توقع ہے،اس طرح قاضی محمد جمیل، احمد کیانی اور ایوب عباسی کے ایگزیکٹو باڈی ممبر بننے کے امکانات روشن ہو گئے،فاؤنڈر گروپ کے استقبالیہ میں حج آرگنائزر کے بڑے پیمانے پر حمایت کا اعلان کرنے پر امیدواران نے ان کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد ذاتی کی بجائے اجتماعی مفادات کے لیے کام کریں گے اور حج آرگنائزر کے فنڈز کو ضائع ہونے سے بچائیں گے،انہوں نے 50کا کوٹہ ہولڈر ز کمپنیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دیگر آرگنائزر کا کوٹہ بھی بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کر لی۔ 

 فاؤنڈر گروپ

مزید : صفحہ آخر